آغا سراج درانی فیملی کی ڈکلیئر اور نان ڈکلیئر اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

کراچی (پی ین آئی)آمدنی سے زائد اثاثوں کے کیس میں اسلام آباد سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی اور ان کی فیملی کے ارکان کے ڈکلیئر اور نان ڈکلیئر اثاثہ جات کی سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی مبینہ نیب کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آغا سراج درانی کی فیملی کی رکن سونیا درانی کے نام 23 لاکھ روپے مالیت کی ایک گاڑی اور دو کروڑ روپے مالیت کا ایک فلیٹ ہے،

سونیا درانی کے نام زمزمہ ٹاور کمرشل لین میں بھی انوسٹمنٹ کی گئی جس کی مالیت 56 لاکھ سے زائد ہے۔نیب رپورٹ کے مطابق شاہانہ درانی کے نام کریسنٹ بے کراچی میں 2 کروڑ 69 لاکھ سے زائد مالیت کے فلیٹ کی انوسٹمنٹ کی گئی ہے، کوثر درانی کے نام بھی ایک کروڑ روپے کی انوسٹمنٹ اسلام اباد میں کی گئی،

جبکہ انہی کے نام بھوربن سائرہ کوٹیج میں 25 لاکھ کی انوسٹمنٹ ہیاور ان کی 35 لاکھ روپے مالیت کی ایک گاڑی بھی ہے۔نیب رپورٹ کے مطابق آغا شہباز کے نام ڈی ایچ اے فیز 5 میں 200 اسکوائر یارڈ کا کمرشل پلاٹ ہے، آغا شہباز کے کمرشل پلاٹ کی مالیت 9 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد ہے، آغا شہباز کے پاس ایک جیپ،

ایک ہیمر اور ایک مرسیڈیز گاڑی ہیجبکہ جیپ کی مالیت 3 لاکھ، ہیمر گاڑی دو کروڑ 52 لاکھ سے زائد کی ہے۔صنم درانی کے نام کریک وسٹا میں ایک اپارٹمنٹ میں انوسٹمنٹ کی گئی، نیب رپورٹ کے مطابق صنم درانی کی یہ انوسٹمنٹ 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہے، صنم درانی کے پاس 80 لاکھ مالیت کی لینڈ کروزر بھی موجود ہے، نیب رپورٹ کے مطابق صنم درانی کے پاس اس کے علاوہ 5 لاکھ کی ایک اور گاڑی بھی ہے۔آغا شہباز کا بینک کلوزنگ بیلنس 2 کروڑ 59 لاکھ سے زائد کا ہے

، نیب رپورٹ میں کہا گیا کہ سارا درانی کے نام کریسنٹ بے کراچی میں انوسٹمنٹ کی گئی، سارا درانی کے نام انسوسٹمنٹ کی مالیت 2 کروڑ 67 لاکھ سے زائد ہے۔نیب رپورٹ کے مطابق ناہید درانی کے نام ڈی ایچ اے فیز فائیو میں ایک بنگلہ ہے جس کی مالیت 60 کروڑ 83 لاکھ سے زائد ہے جبکہ ناہید درانی کے نام ایبٹ آباد میں بھی ایک ولا ہے۔ ایبٹ آباد ولا کی مالیت 2 کروڑ 70 لاکھ روپے بنتی ہے، اْن کے نام مزید 2 گاڑیاں بھی سامنے آئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں