جنوبی پنجاب، اشتہاری مجرم کا پیچھا کرنے والے پولیس اہلکار کی ٹانگ کٹ گئی، وجہ کیا بنی؟

لودھراں (پی این آئی) مجرموں کی گرفتاری کے لیے پولیس اہلکار بعض اوقات بڑی قربانی دیتے ہیں۔ اس حوالے سے تازی ترین واقعہ جنوبی پنجاب کے شہر لودھراں میں پیش آیا ہے ہے جہاںاشتہاری مجرم کا تعاقب کرنے والا پولیس اہلکار کاٹن فیکٹری کی کٹر مشین میں آ کر شدید زخمی ہو گیااور اس کی ٹانگ کٹ کر جسم سے الگ ہو گئی۔

اس حوالے سےلودھراں پولیس کے ترجمان کا کہناہے کہ پولیس کانسٹیبل محمد حنیف اشتہاری مجرم ہیبت خان کا تعاقب کر رہا تھا، اڈہ پرمٹ کے قریب ملزم کاٹن فیکٹری میں چھپ گیا۔ملزم کو پکڑتے ہوئے کانسٹیبل حنیف کا پاؤں پھسل کر کٹر مشین میں آ گیا اور اس کی ٹانگ کا نچلا حصہ کٹ کر جسم سے الگ ہو گیا۔کانسٹیبل حنیف کو تشویش ناک حالت کے پیشِ نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لودھراں سے بہاول وکٹوریا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close