مریم نواز کی ایک اور آڈیو صحافی کے ہاتھ لگ گئی، کب لیک کی جائے گی؟ تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد ( پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک ہونے والی ہےجس سے تھرتھلی مچ جائے گی۔فواد چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز کی ایک ایسی آڈیو لیک ہونے والی ہے جس کے باعث شاہد خاقان عباسی بھی پریشان ہیں اور اسی پریشان کے عالم میں پریس کانفرنسز کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس آڈیو کو سن چکے ہیں ۔ جس صحافی کے پاس یہ آڈیو ہے وہ اپنی مرضی سے اسے ریلیز کرے گا۔جب یہ آڈیو آئے گی تو اسے تسلیم بھی کرنا پڑے گا۔خیال رہے کہ اس سےپہلے بھی مریم نواز کی بعض آڈیوز سوشل میڈیا پر لیک ہو چکی ہیں جن میں انہیں مخصوص چینلز کے اشتہارات بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close