نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔اینکر محمد مالک نے سوال کیا کہ آخر نوازشریف وطن واپس کب آئیں گے۔جس کے جواب میں لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف صحیح وقت پر پاکستان واپس آئیں گے۔نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق ابھی اس لیے اعلان نہیں کر رہے کہ پی ٹی آئی کے تو نوازشریف کی واپسی کا سن کر ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہو جاتے ہیں۔

یہ فورا عمران خان کو فون کریں گے کہ آپ نے سن لیا نوازشریف واپس آ رہے ہیں۔محمد زبیر نے مزید کہا کہ نوازشریف ضرور واپس آئیں گے، وقت بہت اہم ہوتا ہے۔نوازشریف سے بہتر اور کوئی نہیں جانتا کہ سیاست میں کب آنا ہے اور کب جانا ہے۔محمد زبیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہر تقریر میں نوازشریف اور مریم نواز کا ذکر کرتے ہیں کیونکہ وہ خوفزدہ ہو گئے ہیں۔عمران خان نے سوچا تھا کہ نوازشریف کی سیاست ختم ہو جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔یہ ایک بہت بڑی حقیقت ہے کہ نوازشریف پاکستان کا سب سے بڑا سیاستدان ہے۔قبل ازیں سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ نواز کے رہنما محمد زبیر نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوںنے کہا کہ ملک کی معاشی حالت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔

ڈالر اس وقت ناقابل یقین 179.50 پر ٹریڈ کر رہا ہے اور اسٹاک مارکیٹ میں صرف اس ہفتے 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔محمد زبیر نے کہا کہ ہم ایک مکمل تباہی کی طرف بڑھ رہے ہیں اور زرمبادلہ کے ذخائر رواں مالی سال کی کم ترین سطح پر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close