پی ڈی ایم رہنماؤں کے لیے خوشخبری، سرکاری استقبال کی تیاریاں شروع کر دی گئیں

لاہور (پی این آئی) پنجاب کےوزیرِ جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم رہنماء خوش ہوجائیں، جیلوں میں ان کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔لاہور میں وزیرجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں بہتری زور و شور سے جاری ہے،

اپوزیشن رہنماؤں کو جیلوں میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ایک سوال کے جواب میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ہر جیل میں ہر ماہ میڈیکل کیمپ لگانے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 576 کم عمر اور 854 نادار قیدی مفت پی سی او سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کیبل نیٹ ورک سسٹم پر 8 سے 40 تک چینلز دکھائے جارہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close