اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی، نائیجیر ین باشندے سے کوکین کے 71 کیپسول بر آمد

اسلام آ باد (آئی این پی ) اے این ایف نارتھ اور اے این ایف انٹیلیجنس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے منشیات کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا، نائیجیریا کے باشندے سے کوکین کے 71 کیپسول بر آمد کر لیے۔ 923 گرام کے کوکین کیپسولز کو ملزم نے اپنے پیٹ میں چھپا رکھا تھا، برآمد شدہ مواد کی عالمی منڈی میں قیمت تقریبا دو لاکھ امریکی ڈالر کے قریب ہے،

اے این ایف نے ملزم کو حراست میں لے لیا، اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close