تازہ ترین

بیٹی سے زیادتی کی کوشش ماں نے ناکام بنا دی، ہمسائے کے خلاف مقدمہ درج

لاہور (آئی این پی ) لاہور میں 9 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش ماں نے بروقت پہنچ کر ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ مزنگ کی حدود میں بچی سے زیادتی کی کوشش اس وقت ناکام بنا دی گئی جب والدہ اپنی بیٹی کی چیخیں سن پر بروقت پہنچ گئی۔ بچی سے ہمسائے کی زیادتی کی کوشش کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمہ پڑوسی لڑکے سمیت 5 افراد کیخلاف تھانہ مزنگ میں درج کرایا گیا ہے۔ والدہ نے کہا کہ بازار سے آئی تو پڑوس کے فلیٹ سے میری بیٹی کی چیخیں سنائی دیں ملزم کی بہن فلیٹ کے دروازے پر کھڑی تھی اور مجھے اندر جانے سے روکتی رہی، میں نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر درگت بنائی اور اپنی بیٹی کولے آئی، ملزم اور اس کی بہن سمیت3 نامعلوم افراد نے میرے فلیٹ میں گھس کر تشدد کیا مجھے پولیس کو واقعے کی اطلاع دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں