راولپنڈی (پی این آئی) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ یو این مشن میں خدمات سر انجام دیتے ہوئے پاک فوج کے حوالدار محمد شفیق شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے اعلامیے کےمطابق حوالدار شفیق سینٹرل افریقن ری پبلک میں خدمات کے دوران شہید ہوئے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حوالدار شفیق کی نمازِ جنازہ میاں چنوں میں ادا کر دی گئی جس کے بعد شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار شفیق فروری 2021ء میں یو این مشن میں شامل ہوئے تھے۔ شہید کے سوگواران میں بیوہ اور 3 بیٹے شامل ہیں۔ اب تک 162 اہلکار امن مشن میں خدمات کے دوران شہید ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں