سندھ با رکونسل کے سیکرٹری عرفان علی مہر کی میت شکار پور روانہ، قتل آبائی علاقے میں تنازعے کا نتیجہ ہو سکتا ہے، پولیس کا مؤقف

کراچی (پی این آئی) سندھ بار کونسل کے سیکرٹری عرفان علی مہرایڈووکیٹ کی میت شکارپور روانہ کردی گئی جہاں آج ان کی تدفین کی جائے گی۔کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے سندھ بار کونسل کے سیکرٹری عرفان علی مہرایڈووکیٹ کے حوالے سے سندھ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ عرفان مہر کا قتل ان کے آبائی علاقے میں تنازعے کا شاخسانہ ہوسکتا ہے۔

جائے واردات سے 30 بور پستول میں استعمال گولیوں کے خول برآمد کرلیے گئے ہیں۔ عرفان مہر کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔گزشتہ روز دو موٹرسائیکل سواروں نے عرفان مہر کو اس وقت انکی گاڑی میں نشانہ بنایا، جب وہ بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس آرہے تھے۔اس حوالے سےکراچی کے وکلاء رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 45 سالہ عرفان مہر کے قتل کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close