بجلی صارفین کی جیب پر 60 ارب کا ڈاکہ، نیپرا نے دسمبر میں 4 روپے 74 روپے فی یونٹ اضافی وصولی کا فیصلہ دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) دسمبر کے مہینے میںعوام کی جیب سے بجلی کے بلوں کے مد میں 60 راب روپے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نیپرا نے اکتوبر کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخ 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس سے دسمبر میں 60 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔

نیپرا چیئرمین توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر عوامی سماعت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔درخواست میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اضافی ایندھن کی لاگت 61 ارب روپے وصول کرنے کیلئے تقسیم کار کمپنیز کو اکتوبر کے بلوں پر 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ مزید وصول کرنے کی اجازت دی جائے۔ اس طرح بجلی کے صارفین پر 60 ارب روپے کا اضافی بوج برداشت کرنا پڑے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close