گریڈ 1سے 4کی تنخواہوں میں 20جبکہ گریڈ 5 سے اوپر ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کا فیصلہ

کراچی(پی این آئی) پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کے ملازمین کے لیے خوشخبری ہے کہ پی آئی اے بورڈ نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، ملازمین کی تنخواہوں میں 5 سال بعد اضافہ کیا گیا ہے، قومی ائیرلائن ملازمین کی تنخواہوں میں آخری بار 2016 میں اضافہ کیا گیا تھا۔

پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت پی آئی اے کے گروپ ایک تا 4 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اور گروپ 5 تا ڈائریکٹر سطح کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close