”مجھے شراب پسند ہے اور اس کا کلر بہت اچھا لگتا ہے،اگر شراب حرام نہ ہوتی تو مجھ سے زیادہ کوئی نہ پیتا، اب میں جنت میں جاکر بہت زیادہ شراب پیئوں گا،اس وقت تو میں ایپل جوس پی رہا ہوں‘‘ رانا شمیم کے بیٹے کی دلچسپ گفتگو

اسلام آباد (پی این آئی) سابق چیف جج رانا شمیم کے بیٹے احمد حسن رانا نے اعتراف کیا ہے کہ مجھے شراب بہت پسند ہے،شراب کا کلر مجھے بہت اچھا لگتا ہے،اگر شراب حرام نہ ہوتی تو مجھ سے زیادہ کوئی نہ پیتا۔ اب میں جنت میں جاکر بہت زیادہ شراب پیئوں گا،اس وقت تو میں “ایپل جوس” پی رہا ہوں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےمیں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علاوہ ازیں انہوں نے اپنے والد رانا شمیم کے بیانِ حلفی لیک کرنے والے کو سامنے لانے کا مطالبہ

کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اُس شخص کے بارے میں بتایا جائے جس نے یہ سب کیا، نوازشریف کے پاس بیانِ حلفی کی موجودگی سے متعلق والد صاحب ہی کوئی جواب دے سکتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ رانا شمیم نے عدالت میں واٹس ایپ پر چلنے والے بیانِ حلفی کا تذکرہ کیا اور جج کو بتایا کہ انہوں نے اس بیان کو نہیں دیکھا، اب بیانِ حلفی کے بعد آفٹر شاکس سامنے آرہے ہیں، جس کے اثرات وفاقی وزرا کے بیانات سے نظر آرہے ہیں۔احمد حسن نے مزید کہا کہ والدہ کے انتقال کے بعد

رانا شمیم ڈپریشن میں تھے کیونکہ اُن کا 48 سالہ ہم سفر جدا ہوگیا تھا، اس کڑے وقت میں ہمیں کسی نے بھی نہیں پوچھا ۔انہوں نے کہا کہ راناشمیم نے اپنےبیان حلفی میں جولکھاہے وہ اس پرکھڑےہیں، عدالت سےدرخواست ہےکیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے کیونکہ کسی سے صبر نہیں ہورہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close