لاہور(پی این آئی) این سی او سی نے ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد کو موقع پر ہی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میںنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون اور ملک میں ویکسی نیشن کی صورتحال پر غور کیا گیا ۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے کورونا کی نئی قسم کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ویکسی نیشن سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے کوروناویکسین کی بوسٹر ڈوز کے
آغاز کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ابتدائی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔کوروناویکسین بوسٹر ڈوز لگانیکا آغاز آ ج یکم دسمبر سے ہو گا۔ بوسٹرڈوز مرحلہ وارلگائی جائے گی ،پہلے مرحلے میں ہیلتھ کیئر ورکرز کو بوسٹرڈوز لگائی جائے گی۔پہلے فیز میں50سال سے زائد عمر والے اور کمزور قوت مدافعت والے افراد کو بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں کورونا ویکسین بوسٹر ڈوز لگوانا لازمی نہیں ہوگا۔ بوسٹر ڈوز کیلئے ویکسین کاانتخاب لگوانے والے کی صوابدید ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں