راولپنڈی (پی این آئی) بحرین پولیس میں بھرتی کا جعلی اشتہار دیکھ کر راولپنڈی میں سینکڑوں افراد بھرتی کے لیے پہنچ گئے لیکن اشتہار جھوٹا نکلا جس پر علاقے میں ہنگامہ برپا ہو گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینکڑوں افراد سوشل میڈیا پر بحرین پولیس میں بھرتی کا جعلی اشتہار دیکھ کر راولپنڈ کیی معروف سڑک راول روڈ پہنچ گئے تاہم خبر جھوٹی ثابت ہونے پر امیدوار مشتعل ہوگئے اور شدید احتجاج شروع کر دیا۔مظاہرین نے احتجاج کے دوران نیم سرکاری عمارت کا مکمل گھیراؤ کرلیا اور استقبالیہ میں توڑ پھوڑ کی جس کے باعث عمارت میں موجود عملہ محصور ہوگیا جب کہ راولپنڈی راول روڈ سے کئی رابطہ سڑکیں بھی بلاک کردی
مظاہرین کے مشتعل ہونے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ شروع کردی تاہم حالات خراب ہونے پر پولیس کی مزید نفری کو طلب کرلیا گیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں