سپریم کورٹ نے سندھ کا بڑا ترقیاتی منصوبہ کرپشن کی انکوائری کے لیے نیب کو بھیج دیا

کراچی (پی این آئی) چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس گلزار احمد نے تھر کول منصوبے میں کرپشن کے الزامات کی انکوائری کے لیے معاملہ نیب کے سپرد کر دیا ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ چیئرمین نیب آڈیٹر جنرل رپورٹ کا جائزہ لیکر ابتدائی رپورٹ تین ماہ میں پیش کریں، نیب سرکاری فنڈز کی خردبرد میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کرے،

تھر کے لوگ بنیادی سہولیات اور پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں، ٹھٹھہ، منوڑا اور سجاول کے حالات بھی اچھے نہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ وزیراعلی سندھ سمیت کسی سرکاری عہدیدار کی معاملے میں کوئی دلچسپی نہیں، سارا پیسہ ایک اکاؤنٹ سے نکل کر دوسرے میں چلا گیا اسی لیے دلچسپی نہیں، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کی سفارشات اور نتائج کی روشنی میں سندھ حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا،

رپورٹ چیئرمین نیب کو بجھوا دیتے ہیں، چئیرمین نیب رپورٹ کو دیکھیں کہ کیا کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس بنتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں