اسلام آباد (پی این آئی)پیپلزپارٹی کے پشاور جلسے کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا، ریجنل الیکشن کمشنر نے بلاول بھٹو سمیت اراکین اسمبلی کو نوٹسز جاری کرد یئے ۔ الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے پشاور میں منگل کے روز ہونے والے جلسے میں بلدیاتی الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو زرداری سمیت اراکین اسمبلی کو نوٹسز جاری کرد یئے،اراکین اسمبلی کو پابندی کے باوجود جلسہ کرنے پر ریجنل الیکشن کمشنر نے نوٹس جاری کیے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، مراد علی شاہ، سمیت دیگر اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی رہنما قادر مندوخیل، خورشید شاہ، سعید غنی، نثار احمد، نگہت یاسمین کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔نوٹس کے متن کے مطابق اراکین اسمبلی، پبلک آفس ہولڈرز کو الیکشن مہم میں حصہ لینے سے منع کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن کا نوٹس میں کہنا ہے کہ جلسے سے خطاب کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی، الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو، وزیراعلی سندھ، اراکین اسمبلی کو طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن نے تین دسمبر ساڑھے 11 بجے ریجنل الیکشن کمشنر دفتر طلب کیا، پیش نہ ہونے پر معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں