ایک تیر سے دو شکار، پیپلزپارٹی نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گرا دیں

لاہور(پی این آئی)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویزاشرف سے یونین کونسل 224 ,225 اور226کے وفد کی خلیل کامران اور حاجی شکیل کی قیادت میں وفد کی ملاقات. مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت, راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ لاہور میں بیٹھ کرسیاست کریں گئے, عوام پیپلزپارٹی کےساتھ ہے۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے کارکنان کوخوش آمدید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام سےجو جھوٹے وعدے کیے تھے ان کی حقیقت عوام کے سامنے آچکی ہے۔ لاہورمیں سیاست کرنےکامقصد بھی یہ ہی ہے کہ پیپلزپارٹی کو مزید متحرک کیاجائے۔راجہ پرویزاشرف کا کہناتھا کہ تحریک انصاف نےایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیاتھاجبکہ آج لوگ بیروزگارہورہے ہیں۔ اس موقع پرپیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرنےوالےخلیل کامران کا کہناتھا کہ وہ این اے 133 میں پیپلزپارٹی کی کامیابی کےلیےاپنا کردار ادا کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close