آئندہ الیکشن کس سیاسی جماعت کی جانب سے لڑوں گا؟ چوہدری سرور نے بڑا فیصلہ سنا دیا

لندن (پی این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں افغانستان میں امن کے لیے پاکستان نے مثالی کردار ادا کیا ہے، دنیا کو بھی افغان عوام کو بحران سے بچانے کے لئے انکی غیر مشروط مدد کر نی چاہیے، ماضی کی پاکستانی حکومتوں نے اداروں کو مضبوط نہیں بنایا مگر موجودہ حکومت اداروں کی مضبوطی کی پالیسی پر گامزن ہے اوراس کے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پارٹی پالیسی کا پابند ہوں ، پارٹی نے پنجاب کا گور نر بننے کا کہا جو قبول کر لیا مگر اگلے الیکشن میں حصہ لوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ بر طانیہ کے دوران پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان کی جانب سے دیئے جانیوالے استقبالیہ کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔اس موقع پر لارڈ نوشینہ مبارک، لارڈ سعیدہ وارثی، لارڈ قربان حسین، لارڈ واجد خان’ایم پیز افضل خان، محمدیاسین، انعم قیصر جاوید، رحمان چشتی، پاکستان تحر یک انصاف کے رکن انیل مسرت، صاحبزادہ جہانگیر، اوورسیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئر مین مخدوم طارق، نعیم طاہر، ڈپٹی لارڈ مئیر گلاسکو حنیف راجہ، چوہدری اسلم، طاہر انعام شیخ، محمد سلطان، میاں نوید، مرزا امین، اشتیاق چوہدری، حاجی صدیق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گور نرپنجاب نے کہا کہ آج بر طانیہ کی سیاست میں دو درجن کے قر یب لوگ پار لیمنٹ میں موجو د ہیں اور پاکستان کا بھرپور مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

پاکستان کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں جن سے نمٹنے کے لیے سب کو متحد ہوکر کام کر نا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ وہ 2018میں بطور سینیٹر کام کر رہے تھے مگر جب وزیر اعظم عمران خان اور پارٹی قیادت نے انہیں گور نر بنانے کا فیصلہ کیا تو بطور پارٹی رکن انہوں نے پارٹی کے فیصلے کو تسلیم کر لیا مگر اب انہوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close