اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کو بیرون ملک سفر کرنے سے روکتے ہوئے حکم دیا ہے کہ کابینہ میں شامل میں کوئی بھی وزیر اور حکومتی اراکین پارلیمنٹ ان کی اجازت کے بغیر بیرونی دورہ نہیں کریں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعظم نے وزرا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا اور کہا کہ حکومت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، تین ماہ میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا ہدف ہے، وزراء تین ماہ تک بیرون ممالک کے غیر ضروری دورے نہ کریں ۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی بحرانوں کا سامنا ہے، ایسی صورتحال میں وزراءغیرضروری بیرونی دورے نہ کریں اور اپنی اپنی وزارتوں پر توجہ دیتے ہوئے بہتری لائیں، وزراء ملک میں رہیں، اپنی وزارتوں کی کارکردگی بہتر بنائیں اور کارکردگی کے اہداف پر توجہ دیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں