وزیراعظم ہاؤس کے کچن کی بھی ویڈیو ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی)ملک میں آڈیو اور ویڈیو لیکس کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسی حوالے سے نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ہائوس کے کچن کی ویڈیو بھی موجود ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ نواز شریف جب پہلی مرتبہ وزیراعظم بنے تو اس وقت کی کچن کی ایک ویڈیو موجود ہے ،اس ویڈیو میں ایک صحت مند بندہ موجود ہے اور س کیساتھ دوسرا شخص بھی ہے ۔

سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ جب حکمران عوام کے حق میں کوئی بہتر فیصلہ نہ کر سکیں تو پھر ایسے گندے کھیل سامنے آتے ہیں ۔ مریم نواز کی ایک اور آڈیو سامنے آئی ویڈیو کا کھیل لمبا بلکہ ایسے کہہ لیں کہ کھیل تو اب شروع ہوا ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ایسی ویڈیو سامنے آئے گی جس کے بعد کوئی بھی پریس کانفرنس نہیں کر سکے گا ۔ یہ بات میں جاتی امراء میں بننے والی ویڈیو سے متعلق کر رہاہوں ۔ جاتی امرا ءصرف نوازشریف کی رہائش نہیں بلکہ وہاں سے کچھ فاصلے پر بھی ہے

۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ہے۔ اس آڈیو میں مریم نواز کو میر شکیل الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے سنا گیا۔ آڈیو کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ جیوسے خود بات کی تو ویسا نہیں ہورہاتھا جیساہم چاہتے تھے، پھرمیں نے میرشکیل صاحب سے ذاتی طورپرخود بات کی۔میں نے ان سے کہا کہ یہ زیادتی ہے آپ دونوں طرف کے فیکٹس دکھا رہے ہیں، میر شکیل سے کہا آپ کو دکھانا چاہئیے، عمران خان نے بغیر تصدیق جھوٹ بولا،

اسی جھوٹ کوعمران خان نے نہ صرف دہرایا بلکہ دس باتیں گھڑلیں۔ مریم نواز کی مبینہ آڈیو میں انہوں نے کہا کہ میرشکیل کو کہا ہے کہ آپ کو یہ کرنا پڑے گا اور اس نے کیا، میں نے میاں عامرسے بھی یہی کہا، میاں عامرنے کہا کہ دیکھیں میں کرتا کیا ہوں اس کیساتھ، اللہ کا شکر ہے ہم نے اس کو آج جھوٹا ثابت کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close