موٹروے پر دھند کے باعث 30 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

اسلام آباد (پی این آئی )موٹروے پر دھند کے باعث 30 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، شیخوپورہ میں ایم2 کالاشاہ کاکو پر دھند کے باعث 30 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرانےکی وجہ سے 20مسافر زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی کےمطابق جائے حادثہ پر ریسکیو 1122 اور ایف ڈبلیو او کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق 10 زخمیوں کو ٹی ایچ کیو مریدکے منتقل کر دیا گیا۔حادثے کے بعد موٹروے پر گاڑیوں کی لائن لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں ہیں جس کے باعث امدادی ٹیموں کو کاروائی میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close