اسکولوں کی اسمبلی میں قومی ترانے سے قبل درود شریف پڑھنے کی ہدایات جاری

اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسکولوں میں اسمبلی میں درود شریف پڑھانے کی ہدایت کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کےبعد چیف سیکرٹری کو اسکولوں میں اسمبلی میں درود شریف پڑھنےسےمتعلق مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق اسکولوں میں اسمبلی میں قومی ترانے سے قبل تلاوت قرآن پاک کے بعد درود شریف پڑھا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close