چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا وعدہ ۔۔سیاست کے بڑے کھلاڑی کے تہلکہ خیز انکشافات

لاہور(پی این آئی)چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا وعدہ ۔۔سیاست کے بڑے کھلاڑی کے تہلکہ خیز انکشافات۔۔ سابق گورنر پنجاب اور نوازشریف کے انتہائی قریبی ساتھی سردار ذوالفقار کھوسہ نے کہا ہے کہ شریف برادران نے چوہدری برادران سے بے وفائی کی،شریف فیملی نے پرویزالٰہی کو وزیراعلی بنانے کا وعدہ کیا تھا،چوہدری برادران کی بات درست ہے کہ شریف برادران نے وعدہ خلافی کی۔نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ شریف برادران جنہیں سب سے بڑاکرپٹ کہتے تھے اب ان کے ساتھ میز پربیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جو کر رہے ہیں وہ سیاست نہیں ہے۔ان سے سوال کیا گیا کیا تحریک انصاف میں کسی کے اشارے پر گئے تھے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ عمران خان میرے گھرآئے تھے ، میںکسی کے اشارے پرنہیں چلتا۔ذوالفقارکھوسہ سے یہ بھی سوال کیا گیا کہ یہ کہا جا رہا ہے کہ آپ کو آصف زرادری اپنی جماعت میں شامل کرلیں گے اس پر انہوںنے جواب دیا کہ ایسا نہیں ہے کہ جو جس جانب مرضی چاہے لے جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close