سعودی حکومت نے کورونا وائرس کی نئی قسم ’اومیکرون‘ سامنے آنے کے بعد عمرہ کی ادائیگی کیلئے دوبارہ شرائط عائد کر دیں

ریاض(پی این آئی)سعودی حکومت نے کورونا وائرس کی نئی قسم ’اومیکرون‘ سامنے آنے کے بعد عمرہ کی ادائیگی کیلئے دوبارہ شرائط عائد کر دیں۔۔۔ سعودی حکومت نے کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد عمرہ زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب حکومت کی جانب سے منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکی زائرین کو سعودی عرب میں آمد کے ساتھ ہی بغیر کسی قرنطینہ کے عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔ایسے افراد جنہوں نے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے منظور شدہ ویکسین لگوائی ہوئی ہے انہیں عمرہ کی ادائیگی سے قبل 3 دن تک قرنطینہ میں رہنا پڑے گا اور 48 گھنٹوں بعد ان افراد کو منفی کرونا ٹیسٹ کی صورت میں عمرہ کی اجازت دی جائے گی۔ تمام زائرین کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنے ممالک سے کرونا وائرس کی ویکسین کی ضروری خوراک مکمل کر کے آئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں