خاتون سے مبینہ زیادتی کرنیوالے سینئرسول جج کو جیل بھیج دیا گیا

پشاور(پی این آئی)لوئر دیر میں خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے اور رشوت لینے کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج کو جیل بھیج دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر سول جج کو چند روز قبل خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جسے اب جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے سینئر سول جج پر زیادتی کا الزام عائد کیا تھا اور بتایا تھا کہ جج نے 15لاکھ روپے رشوت لے کر ان کی بہن کو نوکری دینے کا بھی وعدہ کیا تھا۔

واقعے کے بعد سینئر سول جج کو معطل کرکے گرفتار کیا گیا۔اس سے قبل رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ نے اعلامیہ جاری کیا، اعلامیے میں پشاور ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، عدالت قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close