پنجاب میں پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع، آئی جی نے پولیس افسروں کو بھی زمہ دار قرار دے دیا

لاہور (پی این آئی) لاہور میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب پولیس حرکت میں آ گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب نے راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانولہ سمیت بڑے شہروں میں پتنگ فروشوں کے خلاف آپریشن کا حکم دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب لاہور میں شالیمار لنک روڈ پر ڈور پھرنے سے شہری کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پتنگ بازی پر فیلڈ افسران کے ساتھ سپروائزری افسران کو بھی جواب دینا ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں