اومی کرون کا خطرہ، کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لازمی کرنے کا فیصلہ

کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت نے کورونا ویرینٹ اومی کرون کے پیش نظر صوبے میں کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کو لازمی کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ویکسی نیشن کی دونوں خوراک لگوانے والوں کو فائزر ویکسین بوسٹر ڈوز کے طور پر لگائی جائے گی۔ اس۔ حوالے سے پاکستان نے بھی ہانگ کانگ اور چھ افریقی ملکوں پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں،

پاکستان کا سفر کرنے والے پاکستانی شہریوں کو پہلے اجازت حاصل کرنا ہوگی۔ کورونا وائرس کی نئی قسم ’اومی کرون‘ نے دنیا میں پنجے گاڑنا شروع کردیے۔ ڈیلٹا ویرینٹ سے دُگنی رفتار سے پھیلنے والے وائرس اومی کرون نے کئی ملکوں کو خوف زدہ کردیا ہے۔جنوبی افریقہ سے سامنے آنے والا وائرس اومی کرون برطانیہ، جرمنی، بیلجیئم، اٹلی اور چیک ری پبلک کے بعد آسٹریلیا پہنچ چکا ہے اس حوالے سے جنوبی افریقہ کی حکومت کا دعویٰ ہے کہ اومی کرون وائرس سے متاثرہ افراد ہسپتال جائے بغیر صحت یاب ہو رہے ہیں اس لیے اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close