گیس کی قیمت 907 روپے سے بڑھا کر 1484 روپے فی یونٹ کرنے کی تیاری، فیصلہ یکم دسمبر کو ہو گا

لاہور (پی این آئی) ایک طرف پاکستان کے عوام کو شدید سردی کے موسم میں گیس کی بڑی قلت کا سامنا ہے اور اس مشکل میں حکومت کی جانب سے کسی طرح کا کوئی ریلیف فراہم کرنے کی بجائے سرکاری ادارے اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے اوگرا کو گیس کی قیمت 907 روپے یونٹ سے بڑھا کر 1484 روپے یونٹ کرنے کی درخواست کی ہے،

جس سے گیس قیمتوں میں 160فیصد اضافہ ہو جائے گا، گیس قیمتوں میں اضافے کیلئے اوگرا یکم دسمبر کو لاہور میں عوامی سماعت کریگی۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز انتظامیہ نےکہا ہے کہ قیمتوں میں 160فیصد اضافہ ہوجائیگا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close