شہزاد خان ابدالی(پی این آئی)سول ڈیفنس کے 800 سے زائد ملازمین کا تنخواہوں سے محروم رہنا معمول بن گیا۔ ڈی سی آفس، سیکرٹریٹ، بلدیہ عظمی اے سیز دفاتر میں تعینات سول ڈیفنس ملازمین 2 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ضلعی انتظامیہ، سیکرٹریٹ،بلدیہ عظمی, اسسٹنٹ کمشنرز دفاتر اور کمشنر آفس میں تعینات 800 سے زائد ملازمین کو 2 ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکیں۔ افسران کیساتھ اور دفاتر میں متحرک رہنے والے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگیاں تاخیر کا شکار ہونا معمول بن گیا ہے۔
جس کے باعث سول ڈیفنس کے ملازمین کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے۔ملازمین اپنے گھر کا کچن چلانے کیلئے بنیادی اشیائے ضروریہ خریدنے سے بھی محروم ہیں جبکہ تمام افسران معاملے کو سنجیدہ لینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ سول ڈیفنس ملازمین کا کہنا ہے کہ دن رات فیلڈ اور دفاتر میں سب سے زیادہ متحرک رہ کر کام کرنے والے ملازمین کے پیٹ کا ایندھن بھرنے اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی بارے کوئی آفیسر نہیں سوچتا۔ ملازمین نے اعلی افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں تنخواہوں کی بروقت ادائیگی ممکن بنائی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں