اسلا م آباد (پی این آئی)اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کی اختتام پر ایک شخص نے اسٹیج پر پہنچ کر مائیک اٹھا لیا اور وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے میں وفاقی وزیر اسد عمر ، علی نواز اعوان اور راجہ خرم شہزاد نے خطاب کیا ۔ اس کے بعد ایک شخص اسٹیج پر چڑھ آیا جس
نے مائیک سنبھال کر پیش گوئی کی کہ سب ویسا ہی ہو گا جیسا راجا خرم شہزاد نے کہا پر وزیراعظم عمران خان نہیں ہوگے ۔ اس شخص کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان استعفیٰ دیں تو حالات بہتر ہو جائیں گے ، نو عمران اونلی عوام ۔ اس پر شرکاء نے حیرانگی کا اظہار کیا اور اسٹیج منتظمین نے مائیک اس شخص سے لے کر اس مزید بات کرنے سے روک دیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں