سفاک قاتل پکڑا گیا،سو نے کی بالیوں کے لالچ میں قریبی رشتہ دار نے 9 سالہ بچی کی جان لے لی

راجن پور (پی این آئی) جنوبی پنجاب کے اہم شہرراجن پور میں مقامی پولیس نے 9 سالہ بچی کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے سونے کی بالیوں کی لالچ میں بچی کو قتل کیا تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچی کا قریبی رشتہ دار ہے۔کچھ روز قبل علاقہ محمدپور میں 9 سالہ شہناز بی بی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا پولیس کو بوری بند لاش ملی تھی۔

راجن پور پولیس کی جانب سے ابتدائی قانونی کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ محمدپور میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔ڈی پی او راجن پور کا کہنا ہے کہ سر توڑ کوششوں کے بعد بچی کے قاتل کی نشاندہی کر لی گئی۔، قاتل رزاق نامی شخص بچی کا قریبی رشتہ دار ہے جس نے بچی کو سونے کی بالیوں کی لالچ میں آکر بہلا پھسلا کر لے گیا اور بچی کے مزاحمت کرنے پر بچی کو قتل کر دیا۔راجن پور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close