بلوچستان یونیورسٹی کے 5 نومبر سےلاپتہ 2 طلبہ کا سراغ نہیں لگایا جا سکا

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان یونیورسٹی سے 5 نومبر کو لاپتہ ہونے والے دو طلبہ سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کو اب تک بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔ یونیورسٹی نے طلبہ کے احتجاج کے باعث تعلیمی سرگرمیاں 15 دن کے لیے مؤخر کردی ہیں۔حکومت سے مذاکرات کے بعد طلبہ کا احتجاج جاری ہے۔مقامی پولیس کا کہنا ہے لاپتہ ہونے والے دونوں طلبہ کے اغواء کا مقدمہ درج ہےاور ان کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

بلوچستان یونی ورسٹی سے دو طلبہ سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ 5 نومبر کو لاپتا ہوئے تھےلیکن تا حال ان کا کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close