سیشن جج منڈی بہاءالدین نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرکو توہین عدالت میں جیل بھیج دیا

منڈی بہاالدین (پی این آئی) توہین عدالت کے ایک کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منڈی بہاءالدین نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین کو 3 ماہ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم سنادیاہے۔سیشن جج نے یہ حکم ایک سرکاری مکان کی الاٹمنٹ کے مقدمے کی سماعت کے دوران دیا جس کے بعد پولیس نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو عدالت سے تحویل میں لے لیا۔

سیشن جج کی عدالت نے قرار دیا کہ لِٹی گیشن (litigation) آفیسر رانا محبوب نے غیر مہذبانہ اور چیخنے کے انداز میں بات کی اور یہ کہ عدالت کو یقین ہے کہ ڈپٹی کمشنر اور اور اسسٹنٹ کمشنر کی ملی بھگت سے یہ منصوبہ بنایا گیا۔مقامی پولیس نے عدالتی حکم کے بعد دونوں ضلعی افسران کو تحویل میں لے لیا۔۔۔۔

close