ن لیگی رہنما سوئمنگ پول میں گر کر جاں بحق، فِضا سوگوار ہو گئی

فیروز والا (پی این آئی) پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والا میں مسلم لیگ ن کے یونین کونسل چیئرمین ملک ظہیر سوئمنگ پول میں گرنے سے جاں بحق ہوگئے۔مقامی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ملک ظہیر کے بھائی کی دعوتِ ولیمہ کے دوران پیش آیا جس کے باعث خوشیوں والے گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی۔ ملک ظہیر کے چھوٹے بھائی کی دعوتِ ولیمہ ایک فارم ہاؤس پر جاری تھی جہاں سوئمنگ پول بھی بنا ہوا تھا اور یہ خالی تھا۔

ملک ظہیر سوئمنگ پول کے اوپر بنے ہوئے پل سے گزرتے ہوئے فون سن رہے تھے کہ ان کا پاؤں پھسل گیا اور وہ تالاب میں سر کے بل جا گرے جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگئے۔ ولیمہ میں شریک لوگوں نے ملک ظہیر کو فوری طور پر سوئمنگ پول سے نکال لیا اور انہیں طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ پہلے ہی جان کی بازی ہار چکے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close