اسلام آباد (پی این آئی) قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن وسیع کرنے کا اعلان کردیا ہے، یکم دسمبرسے سعودی عرب کیلئے ہفتہ وار 35 پروازیں آپریٹ ہوں گی، پروازیں کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد اور پشاور سے روانہ ہوں گی۔ ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن وسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جس کے پیش نظر فضائی آپریشن وسیع کرنے کا آغاز بھی کردیا گیا ہے اور سعودی عرب کیلئے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔یکم دسمبرسے سعودی عرب کیلئے ہفتہ وار35 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ یہ پروازیں کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد، پشاور سے روانہ ہوں گی۔ پی آئی اے انتظامیہ نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت 6 ممالک کو براہ راست سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔پاکستان سے جانے والے مسافروں کو سعودی عرب میں 5 روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ سے نیدرلینڈز آنے والی 2 پروازوں میں 61 مسافروں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔نیدرلینڈز کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق جنوبی افریقہ سے آنیوالی 2 پروازوں کے 61 مسافروں میں کورونا وائرس کے مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ جنوبی افریقہ سے آئے کورونا وائرس مثبت افراد میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون ویرینٹ کی جانچ جاری ہے۔
نیدرلینڈز کے حکام کے مطابق جنوبی افریقہ سے آنیوالے کورونا مریضوں کو ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔واضح رہے عالمی ادارہ صحت نے جنوبی افریقہ میں پائے گئے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کو ’اومی کرون‘ کا نام دیا ہے، وائرس کے نئے قسم کے پھیلائو کے خدشات کے پیش نظر مختلف ممالک نے افریکی ممالک سے آنیوالی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں