ہاں میں گھرداماد ہوں،لوگ تو مجھ سے جلتے ہیں،میاں شریف نے مجھے رائیونڈ میں گھر بنا کردیا ،گاڑی دی،میرا جیب خرچ بھی لگا ہوا ہے ،کیپٹن (ر) صفدر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے گھر داماد ہونے کا اعتراف کرلیا۔کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاں میں گھر داماد ہوں اور لوگ مجھ سے جلتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ لوگ مجھ سے اس لیے جلتے ہیں کہ وہ گھر داماد کیوں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہمیاں شریف نے مجھے رائیونڈ میں گھر بنا کر دیا، گاڑی دی، میرا جیب خرچ بھی ان کی طرف سے آتا رہا ہے۔ میں تو ہوں ہی گھر جمائی ،

میاں شریف کو اللہ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر جنید صفدر کے ولیمے کا کارڈ وائرل ہے جس میں اْن کے ولیمے کی تاریخ کی بھی تصدیق ہو گئی ہے.جنید صفدر کے ولیمے کے کارڈ کے مطابق اْن کا ولیمہ اگلے ماہ کی 17 تاریخ کو ہوگا۔سوشل میڈیا پر وائرل کارڈ کے سرِورق پر دیکھا گیاکہ

ولیمے کی تاریخ کے ساتھ جنید صفدر اور اْن کی اہلیہ عائشہ سیف کے نکاح سے لی گئی تصویر بھی موجود ہے۔گزشتہ دنوں جنید صفدر کے ولیمے کی تاریخ سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں جس کی اب تصدیق ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مریم نواز کے وکیل کی جانب اْن کے کیس کی سماعت 17 دسمبر کے بجائے کسی دوسری تاریخ کو رکھنے کی بھی درخواست کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close