سینیٹر سرفراز بگٹی کا اچانک مستعفی ہونے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر سرفراز بگٹی نے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ بی اے پی کو جس مقصد کیلئے بنایا گیا تھا وہ مقصد پورا نہیں ہوا، استعفی نجی مصروفیات کی وجہ سے دے رہا ہوں۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے ڈویژنل آرگنائزر سینیٹر سرفرازبگٹی نے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پارٹی عہدے سے استعفا نجی مصروفیات کی وجہ سے دے رہا ہوں۔ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ پارٹی کی مجموعی کارکردگی سے مایوس ہوں، بی اے پی کو جس مقصد کیلئے بنایا گیا تھا وہ مقصد پورا نہیں ہوا۔ سرفراز بگٹی نے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان نے اپنے مقررہ وقت میں بہترین کام اور گورننس کی لیکن پارٹی کے اندر اختلافات پیدا ہوئے اور دوستوں نے اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا انہوں نے کہا کہ نئے قائد ایوان پر بھاری ذمہ داری ہے انہیں پہلے بھی وزیراعلیٰ رہنے کا تجربہ ہے ابھی تو ابتداء عشق ہے آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا وزیراعلیٰ کتنا کامیاب ہوتے ہیں اس پر سوالیہ نشان ہے ،ہماری نیک خواہشات اور سپورٹ انکے ساتھ ہیں صوبے گورننس کے حوالے سے بہت سے چیلنجز ہیں میر عبدالقدوس بزنجو کے لئے نیک خواہشات ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے حوالے سے مایوسی برقرار ہے پارٹی نے جس طرح بڑھنا تھا اور جس مقصد کے لئے بنائی گئی تھی۔

ابھی تک اس مقصد سے بہت دور ہے اللہ کرے کسی کو خیال آئے کہ اس جماعت کے قیام کا نیک مقصد ہے اسے سمجھے اور پارٹی کو مستحکم کرنے کے لئے کوئی کام کرے انہوں نے کہا کہ انٹر ا پارٹی انتخابات کے انعقاد کا جواب پارٹی کے پرانے یا نئے صدر دیں گے لیکن بطور پارٹی کے ڈویژنل آرگنائزر مزید کام نہیں کرسکتا اور وقت نہیں دے پارہا میں ڈویژنل آرگنائزر کی ذمہ داری سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کو کیخلاف تحریک عدم اعتماد لاکر انہیں تبدیل کرنے والے پھر اپنا شوق پورا کر کے دیکھ لیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close