اسلام آباد (پی این آئی )15 لاکھ روپے رشوت لے کر نوکری دینے کا وعدہ ۔۔ طالبہ سے زیادتی کے الزام میں سینئر سول جج جمشید کنڈی کو گرفتارکر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع لوئر دیر میں سینئر سول جج کو ڈینٹل سرجری کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے لڑکی کو میڈیکل کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزڈی پی او عرفان اللہ کے مطابق متاثرہ لڑکی چترال کی
رہائشی اور پشاور میں بی ڈی ایس کی طالبہ بتائی جاتی ہے، اور اس کا بیان ہے کہ مقامی جج نے 15 لاکھ روپے رشوت لے کر نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا، تاہم نوکری دینے کے بہانے اس نے اسے زیادتی کا نشانہ بنادیا،ڈی پی او نے بتایا کہ لڑکی کے بیان پر مقامی جج کے خلاف کے خلاف 376 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرکے سینئر سول جج جمشید کنڈی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ زیادتی کاشکار ہونے والی لڑکی بھی پولیس کی حراست میں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں