وفاقی وزیر فواد چودھری نے قوم کے ساتھ 3 اچھی خبریں شیئر کر دیں

اسلا م آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے قوم کیساتھ ایک ساتھ تین بڑی خبریں شیئر کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ تین اچھی خبریں ، پیٹرولیم ڈیلرز ایسویسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی ۔ سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا،سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کی ٹرانسفر میں قانونی معاملات طے، ڈالر اس ہفتے پاکستان کو مل جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں