اسلام آباد(پی این آئی)وسطی پنجاب کے اکثر علاقے آج بھی فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں ۔ صبح کے اوقات میں لاہور دنیا بھر کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر تھا جس کےبعد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی نے فضائی آلودگی میں لاہور کو پیچھے چھوڑ دیا اور پہلے نمبر پر آگیا۔ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں پارٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 379 ہے۔
پاکستان میں سب سے آلودہ شہر بہاولپور ہے جہاں پارٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 439 ہے جب کہ فیصل آباد دوسرے اور لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں