کراچی(پی این آئی)ملک کے مختلف شہروں میں گیس کا بحران تاحال برقرار ہے، گیزر اور ہیٹر تو دور، کھانا پکانے کے لیے بھی گیس دستیاب نہیں ہے۔کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گیس نہ ہونے کے باعث گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں جبکہ شہریوں کے لیے مہنگائی میں روز روز ہوٹل سے روٹی خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔خواتین کا کہنا ہے کہ بچوں کو بھوکا اسکول بھیجنے پر مجبور ہیں،
مرد کمانے جائیں یا جلانے کی لکڑی جمع کریں۔ملتان میں گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آئیں اور ان کا کہنا تھا کہ سردیاں شروع ہوتے ہیں گیس غائب ہو گئی ہے، حکومت فوری طور پر گیس فراہم کرنے کا انتظام کرے۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں