ریحام خان پاکستان واپس آگئیں، آتے ہی کس سے ملنے پہنچ گئیں؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) معروف خاتون صحافی ریحام خان کی پاکستان واپسی۔ تفصیلات کے مطابق معروف خاتون صحافی ریحام خان کی پاکستان آمد ہوئی ہے۔ بیرون ملک سے پاکستان آمد کے بعد ریحام خان پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے گھر پہنچیں۔

.ریحام خان نے مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے گھر پہنچنے کے بعد ان کے اہل خانہ(اہلیہ اور صاحبزادی) سے بانی ایٹمی پروگرام کی وفات پر تعزیت کی۔اس موقع پر ریحام خان صاحبہ نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو سراہا اور ان کی تعلیمات کو نئی نسل تک منتقل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close