پی ٹی وی نے شعیب اختر کو خوشخبری سنا دی

راولپنڈی (پی این آئی) پی ٹی وی نے شعیب اختر کو خوشخبری سنا دی۔۔۔ سیشن عدالت نے پی ٹی وی کی جانب سے سابق قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردیا ہے۔نجی ٹی وی سے وابستہ سپورٹس جرنلسٹ ارفع فیروز کے مطابق پی ٹی وی کی جانب ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران میزبان نعمان نیاز سے تلخ کلامی کے بعد 10کروڑ33لاکھ روپے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

تاہم اب قومی ٹی وی کی جانب سے شعیب اختر کے خلاف لگائےگئے الزامات واپس لےلیےہیں جس پر عدالت نے کیس خارج کردیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close