دشمن ممالک میں تھرتھلی مچ گئی، پاکستان نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس میزائل کامیابی سے چلا دیا،پوری قوم کو مبارک ہو

راولپنڈی(پی این آئی )پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی سٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج سمیت اعلیٰ عسکری قیادت نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔

شاہین ون اے زمین سے زمین پر مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس تجربے کا مقصد ہتھیاروں کے اس نظام کے مختلف ڈیزائن اور ٹیکنیکل پیرامیٹرزکی جانچ تھا۔دوسری جانب صدرمملکت، وزیراعظم اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد پیش کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close