ملک بھر میں ایف بی آر کے دفاتر اور اہم عمارتوں کوخطرہ ، سیکیورٹی کو سخت کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے دفاتر اور اہم عمارتوں کی سیکیورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے ، سیکیورٹی خدشات کے باعث پولیس کی معاونت کے لئے رینجرز کے دستے بھی تعینات کئے گئے ہیں، وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موجود ایف بی آرا ور دیگر اہم دفاتر کو نشانہ بنانے سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروںنے انتباہ جاری کیا جس کے بعد ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اور فیلڈ دفاتر کی سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے ،

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بتایا ہے کہ دہشت گرد اہم دفاتر کونشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس کے لئے تمام متعلقہ اداروں اور پولیس سربراہان کو ان دفاتر کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close