لاہور میں وکیل کی اسسٹنٹ کے قتل کا ڈراپ سین , مقتولہ کو اس کی سوتن نے قتل کروایا،کیس میں 3 ملزمان گرفتار

لاہور (آئی این پی ) لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں قتل ہونے والی وکیل کی اسسٹنٹ کے کیس کا ڈراپ سین ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کی سوتن نے قتل کروایا اور کیس میں 3 ملزمان گرفتار ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کا کہنا ہے کہ شوہر مجھے وقت نہیں دیتا تھا اس لیے اس کی دوسری بیوی کے قتل کا منصوبہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہر کا ملازم بھی ریکی میں معاونت فراہم کرتا رہا۔

پولیس کے مطابق قتل کی واردات میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور ملزمان سے آلہ قتل اور رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ یاد رہے کہ 14 اکتوبر کو لاہور کے علاقے جوہر ٹان میں ای وکیل کی اسسٹنٹ اسیلا سبحانی کی گاڑی پر فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا گیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close