کراچی (پی این آئی) بیرون ملک سے بروقت ایل این جی گیس منگوانے میں ناکامی کے بعد حکومت گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں گیس کا بحران کم نہیں ہو سکا، کہیں گیس غائب ہے تو کہیں پریشر میں کمی کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں گیس کا بحران جاری ہے۔
کراچی، حیدرآباد، رحیم یار خان، سکھر، گوجرانوالہ، پشاور اور کوئٹہ میں آج بھی چولہے ٹھنڈے پڑ ے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے حیدرآباد میں چوڑی کی گھریلو صنعت سے وابستہ خواتین بھی پریشان ہیں۔گھریلو صنعت سے وابستہ خواتین کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے سے ان کا کام ختم ہورہا ہے اور وہ بےروزگاری کی مصیبت کا شکار ہو رہی ہیں۔ ان کے خاندان معاشی مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں