اس باروجہ کیا بنی؟ ق لیگ پھر پنجاب حکومت سے ناراض ہو گئی

لاہور (پی این آئی) انتہائی مشکل مرحلے پر اہم ترین قانون سازی میں حکومت کی مدد کرنے کے بعد پی ٹی آئی حکومت کی اہم ترین اتحادی جماعت ق لیگ ایک با رپھر ناراض ہو گئی ہے۔اس مرتبہ ق لیگ کے وزیر نے پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام پر تحفظات کا اظہار کردیاہے۔ گذشتہ روزمسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر باؤ محمد رضوان یہ کہہ کر کابینہ اجلاس سے چلے گئے کہ ان کی قیادت سے مشاورت نہیں کی گئی۔

ہمیں نئے بلدیاتی نظام کی تفصیلات کا علم نہیں۔اس حوالے سے مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والےصوبائی وزیرباؤ محمد رضوان نے مطالبہ کیا کہ ہماری قیادت کو نئے بلدیاتی نظام سے متعلق اعتماد میں لیا جائے۔اس مسئلے پرپنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام پر( ق) لیگ کی قیادت کو اعتماد میں لیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close