اوگرا کی وارننگ کا اثر۔۔؟؟ بڑی پیٹرولیم کمپنی نے ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپس کھولنے کا اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی) شیل پاکستان کمپنی نے کل 25 نومبر کو پیٹرول کی فراہمی جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی کل کی ہڑتال کا حصہ نہیں بنیں گے، کمپنی آپریٹڈ ریٹیل سائٹس سے تیل کی فراہمی جاری رہے گی۔

شیل پاکستان کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ کل 25 نومبر کو تمام جگہوں پر پیٹرول کی فراہمی جاری رکھی جائے گی، شیل پاکستان کمپنی کل جمرات پچیس نومبر کو پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کا حصہ نہیں بنے گی۔جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ شیل کمپنی آپریٹڈ ریٹیل سائٹ سے تیل کی فراہمی جاری رہے گی۔ یاد رہے پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں کل پچیس نومبر بروز جمعرات کو ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول پمپ مالکان کو صبح 6 بجے سے پیٹرول پمپ بند رکھنے کی ہدایت کر دی ہے، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق کل 25 نومبر کو صبح 6 بجے سے ملک بھر بشمول گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور چترال میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دھانی کروائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم کئے جب کہ ہمیں یقین دھانی بھی کرائی گئی تھی اور ہم نے 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس کی تھی۔

لیکن حکومت نے یقین دہانیوں پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا، اب جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیا جاتا حکومت سے مزاکرات نہیں ہوں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی محمد حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہم پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ مارجن پر نظر ثانی سے متعلق سمری پہلے ہی ای سی سی میں پیش کرچکے ہیں ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں فیصلہ ہوجائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close