18 دسمبر سے 3 جنوری تک چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)18 دسمبر سے 3 جنوری تک چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔۔۔  عدالتی سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری آگئی، مورخہ 17 نومبر کے نوٹیفیکیشن کے مطابق، سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالتی عملے کو چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جناب چیف جسٹس صاحب اف پاکستان نے 18 دسمبر 2021 سے 3 جنوری 2022 تک عدالتوں کو سردیوں کی چھٹیوں دینے کی اجازت دے دی ہے۔تاہم یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ ان چھٹیوں میں ڈیوٹی جج اپنی ذمہ داریاں سرا انجام دینگے جبکہ ان کی تعداد مختصر ترین ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close